آصف زرداری کاشہباز شریف کو ٹیلیفون ،والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

اتوار 29 نومبر 2020 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو ٹیلیفون کر کے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

آصف زرداری نے کہا کہ مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں،دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہوں۔آصف علی زرداری نے بیگم شمیم اختر کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں