نیب نے میو ہسپتال کیلئے کورونا سے بچا ئوکیلئے ادویات اور سامان کی خریداری سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا

پیر 30 نومبر 2020 14:16

نیب نے میو ہسپتال کیلئے کورونا سے بچا ئوکیلئے ادویات اور سامان کی خریداری سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے کورونا وائرس سے بچا ئوکے لیے خریدی جانے والی ادویات ،آلات اور دیگر سامان کی خریداری کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق نیب لاہو رنے میو ہسپتال لاہور کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے خریداری کی تمام تر تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ نیب کی جانب سے سیکرٹری صحت سے ماسک، گلوز، حفاظتی کٹس ،ادویات اوردیگر آلات اوراشیاء کی خریداری کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔اس سلسلہ میں مختص فنڈز ، ان کے استعمال کا ریکارڈ ،سامان کی خریداری کے لیے اشتہار، ٹینڈر اور ٹھیکیداروں کی فہرست سمیت کنٹریکٹ دینے والے افسران کی فہرست فراہم کرنے کا کہا گیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں