نواز شریف وطن واپسی ہنگامہ آرائی کیس ،ایاز صادق سمیت چار رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں18دسمبر تک توسیع

کس طرح دہشتگردی کی دفعات لگائی گئیںقانون کے مطابق کارروائی کریں، دیکھیں دفعات لگتی ہیں یا نہیں‘ عدالت کی ہدایات

پیر 30 نومبر 2020 14:16

نواز شریف وطن واپسی ہنگامہ آرائی کیس ،ایاز صادق سمیت چار رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں18دسمبر تک توسیع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 2018ء میں نواز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس میں سردارایاز صادق سمیت چار رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں18دسمبر تک توسیع کر دی ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کیایاز صادق سمیت دیگر رہنما عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے استفسار کیا کس طرح اس مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات لگائی گئیں۔ پولیس کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ دو سال قبل اس میں یہ دفعات شامل کی گئیں۔ فاضل جج نے کہا کہ قانون کے مطابق کارروائی کریں، دیکھیں دفعات لگتی ہیں یا نہیں۔ پولیس نے موقف اپنایا کہ عدالت کا جیسا حکم ہو گا ویسے کریں گے۔ فاضل جج نے کہا کہ میں آپ کو حکم نہیں ہدایات دے رہا ہوں، سپریم کورٹ کورٹ کے فیصلے کو پڑھیں، اس کی روشنی میں کارروائی کریں۔عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 18 دسمبر تک توسیع کردی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں