اس وقت تک نہیں جائیں گے جب تک جلسہ نہ کرلیں ، فضل الرحمان کا دوٹوک اعلان

مجھے گرفتارکرنے سے پہلے گرفتار کرنے والوں کو گرفتار کرلیا جائے گا ، سربراہ پی ڈی ایم

Sajid Ali ساجد علی پیر 30 نومبر 2020 14:30

اس وقت تک نہیں جائیں گے جب تک جلسہ نہ کرلیں ، فضل الرحمان کا دوٹوک اعلان
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 نومبر2020ء) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جلسہ گاہ کی طرف جانے کیلئے باہر نکل چکے ہیں ، ساتھیوں کے ساتھ جلسہ گاہ جائیں گے اور اس وقت تک واپس نہیں جائیں گے جب تک جلسہ نہ کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ مجھے گرفتارکرنے سے پہلے گرفتار کرنے والوں کو گرفتار کرلیا جائے گا ، جلسہ روکنے کے لیے کھڑی کی گئی رکاوٹیں ، موبائل فون سروس اوردیگر پابندیاں بھی کام نہیں آئیں گی جب کہ رکاوٹیں ہٹانے سے متعلق عدالت کا فیصلہ قانون کے عین مطابق ہے ، عدالت اور ہم دونوں چاہتے ہیں کہ جلسہ ہو۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ف کے رضاکار قوم کے خدمت گزار ہیں یہ کسی بھی قسم اسکواڈ نہیں ہے ، یہ رضاکار اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہے ہیں ، کیوں کہ اگر ہمیں کوئی مارے گا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جلسہ ہر صورت ہو گا ، جاتی امرا سے روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جلسہ جہاں بھی ہو، اسٹیڈیم کے اندر ہو یا باہر، جلسہ ضرور ہو گا ، راستے میں لگا ہر کنٹینر ان کے خوف کا عکاس ہے ، میں ذاتی غم کو پیچھے چھوڑ کر قوم کے غم کے لیے ملتان کے لیے نکل رہی ہوں ، ملک و قوم پر مشکل وقت ہے ، اسی لیے قوم کی بیٹی مریم نواز اور آصفہ بھٹو باہر نکلیں گی کیوں کہ ملک پر مشکل آئی تو بیٹیاں بھی گھروں سے باہر نکلی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنا خاتمہ نظرآ رہا ہے، یہ جلسہ کامیاب ہو گیا ، کسی لیڈر یا کارکن کی گرفتاری سے یہ تحریک نہیں رُکے گی ، گرفتاری کے خوف سے بزدل بھاگتے ہیں ، وکلا تحریک میں عمران خان دیواریں پھلانگ کر بھاگے تھے جب کہ مریم نواز جیل کاٹ چکی ہے دوبارہ گرفتاری کا ڈر نہیں ہے ، ملتان کے لوگ نکلیں اور اس نالائق حکومت سے جان چُھڑوائیں ، کوویڈ 19 تو چلا جائے گا لیکن کوویڈ 18 کو گھر بھیجنا ضروری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں