ہائیکورٹ کا جواں سالہ لڑکی کی عدم بازیابی پر پولیس پر سخت برہمی کا اظہار ،چوبیس دسمبر تک بازیاب کرکے پیش کرنیکا حکم

پیر 30 نومبر 2020 15:33

ہائیکورٹ کا جواں سالہ لڑکی کی عدم بازیابی پر پولیس پر سخت برہمی کا اظہار ،چوبیس دسمبر تک بازیاب کرکے پیش کرنیکا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے جواںسالہ نوجوان لڑکی کی عدم بازیابی پر پولیس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چوبیس دسمبر تک لڑکی کوبازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے یاسمین بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس کی بائیس سالہ بیٹی صبا کو ملزمان نے اغوا کرلیا جس کا شیخوپورہ میں اغوا ء کا مقدمہ درج کرایا گیا،، مقدمہ درج کروانے کے باوجود شیخوپورہ پولیس لڑکی کو بازیاب نہیں کرا رہی۔

ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالت لڑکی کی بازیابی کیلئے تمام اقدامات کررہی ہے، سپیشل ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے، استدعا ہے عدالت لڑکی کی بازیابی کے لیے مزید مہلت دے۔ فاضل عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد چوبیس دسمبر تک لڑکی بازیاب کراکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں