ْہائیکورٹ نے خاوند سے چارسالہ بچہ کی عدم بازیابی پر سی سی پی او کوچار دسمبر کو طلب کر لیا

پیر 30 نومبر 2020 15:33

ْہائیکورٹ نے خاوند سے چارسالہ بچہ کی عدم بازیابی پر سی سی پی او کوچار دسمبر کو طلب کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) لاہورہائیکورٹ نے خاوند سے چارسالہ بچہ کی عدم بازیابی پر سی سی پی او لاہور کو چار دسمبر کو طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری مشتاق احمد نے مومنہ بی بی کی درخواست پرعبوری حکم جاری کیا ۔ فاضل عدالت نے ایس پی کینٹ کی جانب سے یقین دہانی کے باوجود بچہ بازیاب نہ کرانے پر سی سی پی او کو طلب کیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار خاتون نے موقف اپنایا کہ ہربنس پورہ کے علاقہ میں رہائش پذیرہوں ، خاوندگھریلوناچاقی پر چار سالہ بچے کو چھین کر گھر سے غائب ہوچکا ہے ۔استدعا ہے کہ عدالت خاوند سے بچہ بازیاب کرواکر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے ۔ فاضل عدالت اس کیس میں ایس پی کوبھی دو مرتبہ طلب کرچکی ہے لیکن یقین دہانی کے باوجود بچے کو بازیاب نہیں کروا یا جا سکا ۔ فاضل عدالت نے آئندہ سماعت پر سی سی پی او کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4دسمبر تک ملتوی کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں