کورنا کی پہلی لہر کے دوران بند کی گئی دو مسافر ٹرینیں بحال

سبک رفتاراور کوہاٹ ایکسپریس دوبارہ اپنی منزل کی جانب گامزن ہو گئیں

پیر 30 نومبر 2020 16:13

کورنا کی پہلی لہر کے دوران بند کی گئی دو مسافر ٹرینیں بحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) پاکستان ریلوے نے کورنا کی پہلی لہر کے دوران بند کی گئی دو مسافر ٹرینیں بحال کردیں ،سبک رفتاراور کوہاٹ ایکسپریس دوبارہ اپنی منزل کی جانب گامزن ہو گئیں۔لاہور راولپنڈی کے درمیان سبک رفتاردونوں شہروں سے شام ساڑھے 4 بجے چلا کرے گی اور رات ساڑھے 9 بجے منزل مقصود پر پہنچے گی ۔

(جاری ہے)

یہ ٹرین گوجرانوالہ،وزیر آباد، گجرات، لالہ موسی ، جہلم اور چکلالہ اسٹیشن پر سٹاپ کرے گی ۔

کوہاٹ ایکسپریس راولپنڈی سے سہ پہر 3بج کر 30منٹ پر روانہ ہوا کرے گی جو گولڑہ شریف ، ترنول ہالٹ،فتح جنگ، کاہال ہالٹ،بسال شریف ہالٹ، بسال جنکشن ،ڈومل ، جنڈ اور بابری بانڈا ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرے گی ۔کوہاٹ ایکسپریس صبح 7بج کر 30منٹ پر کوہاٹ اسٹیشن سے روانہ ہو کر 11بج کر 20منٹ پر راولپنڈی اسٹیشن پہنچے گی ۔یہ ٹرینیںکورونا وائرس اور لاک ڈائون کے باعث مارچ میں بند کر دی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں