ویوو نے پاکستان میں فلیگ شپ V20 سمارٹ فون کاLimited Edition رنگ Moonlight Sonata متعارف کروا دیا

سمارٹ فونز بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو کی جانب سے پاکستان میں اپنے فلیگ شپ V20 سمارٹ فون کا Limited Edition رنگ Moonlight Sonata متعارف کروا دیا گیا ہے

پیر 30 نومبر 2020 16:02

ویوو نے پاکستان میں فلیگ شپ V20 سمارٹ فون کاLimited Edition رنگ Moonlight Sonata متعارف کروا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2020ء) سمارٹ فونز بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو کی جانب سے پاکستان میں اپنے فلیگ شپ V20 سمارٹ فون کا Limited Edition رنگ Moonlight Sonata متعارف کروا دیا گیا ہے۔
V20 پہلی بار 44 میگا پکزل آئی آٹو فوکس ٹیکنالوجی سے مزین ہے ، جس کی بدولت اب سیلفی کے شوقین افراد بہترین تصاویر بنا سکیں گے۔ عام سیلفی کیمرہ کے مقابلے میں یہ نیا فون صارف کی آنکھ پر ہمیشہ فوکس برقرار رکھتا ہے، تو چاہے آپ دور ہوں یا قریب، ہمیشہ فوکس میں رہیں۔

اسی کے ساتھ ساتھ فون کے کیمرہ میں ویڈیواور نائیٹ موڈ کے حوالے سے بہت سے نت نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔
نیا vivo V20 دیکھنے میں بھی انتہائی دیدہ زیب ہے اور اسکا وزن محض 171 گرام ہے۔ فون کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس کی موٹائی صرف 7.38 ملی میٹر ہے جو اس سال کسی بھی سمارٹ فون میں سب سے کم موٹائی ہے۔

(جاری ہے)

فون کی باڈی میں بھی شیشے کا استعمال کیا گیا ہے اور خاص قسم کی کوٹنگ کے ذریعے نہ صرف اسے دلکش بنایا گیا ہے بلکہ سکریچ اور انگلیوں کے نشانات سے بھی محفوظ کردیا گیا ہے۔


ویوو کے V20  سمارٹ فون کی پشت پر ایک حیرت انگیز نئے 64میگاپکزل کیمرہ کو نصب کیا گیا ہے جو کہ سپر نائٹ موڈ کی صلاحیت رکھتا ہے، اسکے ساتھ ہی ساتھ پشت پر موجود مزید دو کیمرے وائیڈ اینگل ، میکرو اور پورٹریٹ تصاویر کے لیے مدد فراہم کرتے ہیں۔
پرفارمنس کے حوالے سے بھی ویوو کے اس نئے فون کا کوئی مقابلہ نہیں، فون میں لگایا گیا کوالکام سنیپ ڈریگن 720G پراسیسر 8 گیگا بائیٹ ریم اور بڑی 128 گیگا بائیٹ سٹوریج کی مدد سے تمام ایپلی کیشنز اور ویڈیو گیمز کو انتہائی پھرتی کے ساتھ چلالیتا ہے۔

یہ پاکستان میں پہلا فون ہے جس میں پہلے سے ہی گوگل کا نیا آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ 11 استعمال کیاجارہا ہے اور اسکے ساتھ ویوو کے فن ٹچ آپریٹنگ سسٹم 11  کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
جہاں اس فون میں اتنے ڈھیر سارے فیچرز شامل ہیں، وہیں اسکی بیٹری اور چارجنگ پر بھی خاص توجہ دی گئی ہے۔ فون میں ایک بڑی 4000 ملی ایمپئیر آور کی بیٹری نصب ہے جسے ویوو کی 33Wفلیش چارج ٹیکنالوجی کی مدد سے محض تیس منٹ میں 65 فیصد تک چارج کیا جاسکتا ہے اور پھر اسے باآسانی ایک سے دو دن استعمال کریں۔


فون کا یہ نیا لمیٹیڈ ایڈیشن Moonlight Sonata رنگ چاند کی چاندنی کی طرح جاذب نظر اور دلکشی کا حامل ہے۔ ویوو کی جانب سے اس فون کی قیمت کو بھی پہلے ایڈیشنز     Sunset Melody اور Midnight Jazz کی ہی طرح 59,999 روپے مقرر کیا گیا ہے اور یہ فون پاکستان بھر میں فروخت کے لیے دستیاب ہے۔
ویوو کی جانب سے اس نئے فون کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔

پاکستان میں ویوو کے فون  کی تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V20 سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگر سم کارڈ ون میں اپنی سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
فون کے ڈیزائن کا 360°جائزہ لینے کے لیے یہ ربط ملاحظہ کیجئے : https://www.vivo.com/pk/products/360/v20

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں