پی ایف ایم اے کی جانب سے جوتے کی صنعت کیلئے نظر ثانی شدہ چھوٹ کے حکومتی نوٹیفیکیشن کا خیر مقدم

پیر 30 نومبر 2020 16:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) پاکستان فُٹ وئیر مینیوفیکچرنگ ایسوسی ایشن نے جوتے کی صنعت کے لئے نظر ثانی شدہ چھوٹ کے حکومتی فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ فیڈل بورڈ آف ریوینیو نے 26 نومبر2020 سے چمڑے کے جوتوں پر چھوٹ میں 1.82% سے 4.70% تک نظر ثانی کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی میدان میں اپنے مارکیٹ شیئر کو بڑھانے کے لیے مقامی فُٹ وئیر انڈسٹری کی حمایت کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے یہ بہت حوصلہ افزا اقدام ہے ۔

پی ایف ایم اے کے چیئرمین عمران ملک نے کہا کہ ہم پاکستا ن کی جوتے کی صنعت کو یہ آسانی فراہم کرنے پر عبدالرزاق دائود کے مشکورہیں۔اس اقدام سے برآمدات میں اضافہ کے ساتھ ، جوتے کی صنعت کو بے روزگاری کا مقابلہ کرنے اور درآمد پر کم انحصار کے ساتھ غیر ملکی غیر ملک ز رِ مبادلہ حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں