پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی ڈائنامائٹس (آج )نیشنل ٹرائینگولرویمنز ٹی ٹونٹی کے فائنل میں مدمقابل ہوں گی

پیر 30 نومبر 2020 16:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی ڈائنامائٹس کی ٹیمیں آج ( منگل ) کو نیشل ٹرائینگولر ٹی ٹونٹی ویمز کرکٹ چمپئن شپ کے فائنل میں مدمقابل ہو نگی،فائنل جیتنے والی ٹیم ایک ملین کی انعامی رقم کی حقدار ہو گی۔اس سے قبل پی سی بی چیلجنرز کی ٹیم نیمنیبہ علی کی قیادت میں رامین شمیم کی ٹیم ڈائنامائٹس کو پانچ وکٹوں سے شکست دے چکی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا متوقع مقابلہ پی سی بی کے آفیشل یو ٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔پی سی بی چیلنجرزکے کپتان منیبہ علی نے کہا ہے کہ ہم پورے اعتماد کیساتھ فائنل کھلیں گی اور فائنل میچ جیت کر ٹرافی کو اپنے نام کریں گے۔ ہماری ٹیم مشترکہ کوشش اور مقابلے لیے بھر پور تیار ہے،ہمیں پورا یقین ہے اس ٹورنامنٹ کے اختتام پر ٹرافی ہمارے ہاتھوں میں ہو گی۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بھرپور مقابلے کی کرکٹ کھیلی ہے اور ہماری کوشش ہے خود کو اس پوزیشن پر سیٹ کرنے کی جہاں پر جیت ہی ہمارا مقدر بنے گی،جیسے ہم نے پہلے میچ کھیلیں ہیں اس طرح فائنل بھی بغیر دبا کے کھلیں گے۔پی سی بی ڈائنامائٹس کپتان رامین کے مطابق ہم یقینا گیم میں واپس آئیں گے اس سے قبل ہمیں پی سی بی چیلجنرز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے،اس دن بدقسمتی سے ہماری بیٹنگ لائن بڑا اسکور نہیں کر سکی تھی۔

ہماری ٹیم میں بھر پور صلاحیت ہے اور فائنل میں ہم اپنی صلاحیت کو ثابت بھی کریں گے۔انہوںنے مزید کہا مجموعی طور پر یہ شاندار ٹورنامنٹ رہا ہے ہماری کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا خاص طور پر ہماری وکٹ کیپر نے وکٹوں کے پیچھے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔رامین شمیم نے مزید کہا فائنل کھیل سے بھرپور ہوگا دونوں ٹیمیں بہترین ہیں مگر ہم فائنل کی دوڑ میں صرف جیت پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔اس ٹورنامنٹ میں کوالٹی کرکٹ دیکھنے کو ملی ہے جہاں تینوں ٹیموں نے تن من سے ایک دوسرے کا مقابلہ کیا ہے۔پی سی بی بلاسٹرز کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے وہ اپنے گروپ میچز جیتنے میں ناکام رہی ہے لیکن پھر بھی انکے کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بالنگ کے شعبے میں اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں