حکومت نے ایک دن میں ختم ہونے والے جلسے کو چار روز تک خبروں کی زینت بنادیا، سردار ایاز صادق

پیر 30 نومبر 2020 20:06

حکومت نے ایک دن میں ختم ہونے والے جلسے کو چار روز تک خبروں کی زینت بنادیا، سردار ایاز صادق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردارایاز صاق نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک دن میں ختم ہونے والے جلسے کو چار روز تک خبروں کی زینت بنادیا ،پرامن جلسے کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے۔

(جاری ہے)

انسدادہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کوجلسے کی اجازت دی گئی ،سکھ یاتری تہوار منارہے ہیں کیا یہاںکورونا نہیں پھیلتا، حکو مت جس طرح کے اقدامات کررہی ہے اس سے ہمارے موقف کو تقویت مل رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم نے جس جگہ جلسے کے فیصلے کئے ہیں وہاں جلسے ہوں گے ۔ہمیں قانون نے پرامن احتجاج کا حق دے رکھا ہے ،حکومت کی سوچ نیازی ہو یا نازلی ہو ایک ہی بات ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں