شوبزسے مکمل کنارہ کشی کا تاثر قطعی غلط ہے ‘ ماہ نوربلوچ

کسی بھی اداکار کے کیرئیر میں تھوڑا وقفہ آ جانا اچنبھے کی بات نہیں

منگل 1 دسمبر 2020 10:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) ناموراداکارہ ماہ نور بلوچ نے کہا ہے کہ یہ تاثر قطعی غلط ہے کہ میں نے شوبزسے مکمل کنارہ کشی اختیار کر لی ہے ، بعض نا گزیر مصروفیات کی وجہ سے آپ کو کچھ چیزون کو ترجیح دینا پڑتی ہے اور میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جیسے ہی مصروفیت کم ہوں گی اپنے شعبے میں کا م کرتے ہوئے نظر آئوں گی ، تھوڑا وقفہ آ جاناکوئی اچنبھے کی بات نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے فلم کی نسبت ڈرامے میں کام کرنازیادہ اچھا لگتا ہے اس لئے ہمیشہ یہی کوشش کی کہ اپنے پرستاروں کو ٹی وی سکرین پر ہی نظر آئوں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں