اداکاروماڈل طاہریوسفزئی بیٹی کے باپ بن گئے

خدا کی ذات کا شکرگزارہوں اس نے مجھے پہلی اولادرحمت کی صورت میں عطا کی

منگل 1 دسمبر 2020 10:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء)نامور اداکاروماڈل طاہریوسفزئی بیٹی کے باپ بن گئے ۔ طاہریوسف زئی کی اہلیہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی اورزچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ طاہر یوسفزئی کی پہلی اولاد ہے اور انہوں نے رشتہ داروں،عزیز و اقارب اور دوست احباب میں مٹھائی تقسیم کی ۔طاہر یوسفزئی نے بیٹیاں خدا کی رحمت ہوتی ہیں اور میں اس ذات کا شکرگزارہوں اس نے مجھے پہلی اولادبیٹی کی صورت میں عطا کی ۔ میں اور میری اہلیہ دونوںبیٹی کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں