خوشاب کی سون سکیسر کی وادی عبدالقادر حسن کو یاد کرے گی

اردو کالم نگاری کا ایک عہد عبدالقادر حسن کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا،1970-80 کی سیاست کو سمجھنا ہو توان کےکالم پڑھنا ضروری ہے۔ وفاقی چوہدری فواد حسین

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 1 دسمبر 2020 13:15

خوشاب کی سون سکیسر کی وادی عبدالقادر حسن  کو یاد کرے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2020ء) : سینئر صحافی،کالم نویس عبدالقادری حسن گذشتہ روز انتقال کر گئے۔وہ طویل عرصہ سے علیل تھے۔سینئر صحافی،کالم نویس اوردانشور عبد القادر حسن کو نماز جنازہ کی ا دائیگی کے بعد آبائی علاقے کھوڑہ ضلع خوشاب میں سپرد خاک کر دیاگیا ۔ کالم نگار عبدالقادر حسن کی نماز جنازہ لاہور ڈیفنس فیز ون کی جامع مسجد میں ادا کی گئی جس میں ان کے عزیز وا قارب اورصحافیوںسمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامو ر شخصیات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

عبدالقادر حسن مختلف قومی اخبارات کے ساتھ منسلک رہے اور ان کے لئے کالم لکھتے رہے ہیں ،مرحوم روزنامہ ’’امروز ‘‘کے مدیر بھی رہے۔معروف سیاسی شخصیات نے عبدالقادر حسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اسی حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج اخبار کے پہلے صفحے پر عبدالقادر حسن کے انتقال کی خبر ہے،اردو کالم نگاری کا ایک عہد عبدالقادر حسن کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا، انہوں نے مزید کہا کہ گورنر چوہدری الطاف حسین صاحب کے بہت دوست تھے، 1970-80 کی سیاست کو سمجھنا ہو توان کے کالم پڑھنا ضروری ہے، خوشاب کے سون سکیسر کی وادی انھیں یاد کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں