کالم نگار عبدالقادر حسن کو وادی سون میں سپرد خاک کردیا گیا
اردو پوائنٹ کا ممتازکالم نگار کی وفات پر اظہار افسوس‘ سی ای او علی چوہدری کا اہل خانہ کے نام تعزیتی پیغام
میاں محمد ندیم منگل 1 دسمبر 2020 13:54
(جاری ہے)
عبدالقادرحسن 12 مئی 1930 کو موضع کھوڑہ وادی سون سکیسر میں پیدا ہوئے انہوں نے دنیاوی تعلیم کی بجائے دینی تعلیم کو ترجیح دی اور درس نظامی مکمل کرکے صحافت سے وابستہ ہوگئے 1969 میں روزنامہ نوائے وقت کے زیرانتظام شائع ہونے والے جریدے ندائے ملت میں کالم غیر سیاسی باتیں لکھنا شروع کیا جو بعد میں نوائے وقت، جنگ اور ایکسپریس میں شائع ہوتا رہا. جنرل ضیاءالحق دور میں وہ روزنامہ امروز کے ایڈیٹر بھی رہے 1958-1959 میں ہفت روزہ لیل ونہار کے عملہ ادارت میں شامل رہے. انہوں نے اپنا ذاتی ہفت روزہ افریشیا بھی جاری کیاپنجابی کی ممتاز افسانہ نگار اور صحافی رفعت ان کی اہلیہ تھیں عبدالقادر حسن وادی سون کے نہ صرف مسائل اجاگر کرتے رہے بلکہ وہ اپنی تحریروں کے ذریعے وادی سون کی ثقافت اور تہذیب سے بھی نوجوان نسل کو روشناس کرواتے رہتے تھے وہ بارانی علاقوں کے کاشتکاروں کے حقوق کی سب سے توانا آوازتھے اور حکمرانوں کو ان کے مسائل سے آگاہ کرتے رہتے تھے . بارانی علاقوں میں حکمرانوں کی عدم توجہ اور بارشوں کا نظام متاثر ہونے کی وجہ سے چند دہائیوں سے ایک طرف کاشتکار انتہائی مشکلات کا شکار تھے تو دوسری جانب دالوں کی پیدوار کم ہونے سے ملک کو بڑا نقصان پہنچا اور حکمرانوں کی عدم توجہ اور عبدالقادر حسن کی بار بار یاد دہانیوں کے باوجود درست سمت میں اقدامات نہ اٹھانے کی وجہ سے پاکستان کو ہر سال اربوں روپے دالوں کی درآمد پر خرچ کرنا پڑتے ہیں . عبدالقادر حسن کی وفات ایک عہد کا خاتمہ ہے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاءپر نہیں ہوسکے گا ادارہ ”اردوپوائنٹ “کی جانب سے ایڈیٹر میاں محمد ندیم نے ان کی نمازجنازہ میں شرکت کی اور اور ان کے صاحبزادے اطہر اعوان منیجر تعلقات عامہ پی آئی اے لاہور کو ”اردوپوائنٹ گروپ“کے سی ای او علی چوہدری کا تعزیتی پیغام پہنچایا. علی چوہدری نے عبدالقادر حسن کے انتقال پرشدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ تمام زندگی شعبہ صحافت سے وابستہ رہے اور صحافیوں کے استادوں کے استاد تھے، صحافی برادری کے لئے ان کی وفات ایک سانحہ عظیم ہے.
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
عثمان مختار کا مستقبل میں کبریٰ خان کیساتھ کام کرنے سے انکار
مومنہ اقبال کی کرکٹرز کے میسجز سے متعلق بیان کی وضاحت
گزشتہ 24 گھنٹوں میں167 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،ترجمان
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات کے پیش نظر صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری
لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد
وزیر بلدیات پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،لاہور ری ویمپنگ پلان میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا
لاہور، دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
کمشنر کی زیرِ صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے اطلاق وستھرا پنجاب کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
فیض حمید نے دھرنے کے دوران ملاقات میں استعفے کا کہا تھا ،زاہد حامد
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک