حکومت کے انتقام کے باعث ملک میں رواداری نام کی چیز دفن ہو گئی،حمزہ شہباز

حکمران ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے، لوگوں کو معلوم ہے کہ یہ سب انتقام ہے اوریہ وقت بھی گزر جائے گا،قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی

منگل 1 دسمبر 2020 22:45

حکومت کے انتقام کے باعث ملک میں رواداری نام کی چیز دفن ہو گئی،حمزہ شہباز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت کے انتقام کے باعث ملک میں رواداری نام کی چیز دفن ہو گئی ہے ،حکمران ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے، لوگوں کو معلوم ہے کہ یہ سب انتقام ہے اوریہ وقت بھی گزر جائے گا۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتقام اپوزیشن سے نہیں عوام سے لیا جا رہا ہے ،مہنگائی کا نہ تھمنے والا طوفان برپا ہے ،سونامی نے عوام کو مہنگائی اور غربت میں ڈبو دیا ہے ۔

ا نہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے پاکستانی عوام کا غصہ ہے ،لوگوں کا صدمہ پی ڈی ایم کی شکل میں باہر آرہا یے ۔ا نہوں نے کہا کہ حکومت گرانے اور بنانے کی بات ہی نہیں یہ ملک بچانے کی بات ہے ۔

(جاری ہے)

فارن ریزروز مانگے تانگے ہیں، سعودی عرب خفا ہے، اس نے اپنے پیسے واپس مانگ لئے ہیں،میں اس موقع پر سیاست پربات نہیں کرنا چاہتا مگر یہ قوم کا معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہے وہ اصل سونامی جس کی عمران خان بات کرتا تھا جس نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ۔آج پاکستان کے ہر گھر کو غربت اور بیروزگاری میں ڈبو دیا گیاہے۔ بیروزگاری کے اس دور میں سٹیل مل کے ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنا ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میتوں پربھی سیاست سے باز نہیں آئی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں