لاہور، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کیچپ فیکٹری،آئسکریم پروڈکشن یونٹس اور ملک شاپس پر چھاپے

ممنوعہ اجزاء کے استعمال،ملاوٹی دودھ کی فروخت،حشرات کی بہتات پر4فوڈپوائنٹس سیل،180لٹر دودھ تلف عوام تک ملاوٹ سے پاک اشیائے خورونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہی: ڈی جی فوڈ اتھارٹی

منگل 1 دسمبر 2020 23:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کیچپ فیکٹری،آئسکریم پروڈکشن یونٹس اور ملک شاپس پر چھاپے۔۔تفصیلات کے مطابق فوڈسیفٹی ٹیموں نے ممنوعہ اجزاء کے استعمال،ملاوٹی دودھ کی فروخت،حشرات کی بہتات پر4فوڈپوائنٹس سیل کردیے۔ڈیری سیفٹی ٹیم نے غوثیہ ملک شاپ گلبرگ کو نیلے کیمیکل ڈرمز میں دودھ سٹور کرنے جبکہ غیر معیار ی دودھ کی فروخت پرچونگی امرسدھوپربلال ملک شاپ کو سیل کیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح چوہوں کے فضلہ جات کی موجودگی ،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پرگلبرگ میںمانولو گیلاٹو کو سربمہرکیا۔چونگی امرسدھو میں ہی ملاوٹی کیچپ کی تیاری اورسٹارچ کے استعمال پر جعلی پروڈکشن یونٹ کو سربمہر کیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھا کہ نامکمل لیبلنگ، ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی اور غیر معیاری سٹوریج کی بناء پر کارروائی کی گئی۔چیکنگ کے دوران انتہائی بدبودار ماحول اور ممنوعہ اجزاء کی موجودگی پائی گئی۔رفاقت علی نسوآنہ نے واضح کیاکہ عوام تک ملاوٹ سے پاک اشیائے خورونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ خوراک کے کاروبارسے منسلک افراد کیلئے آسان اور قابل عمل قانون سازی کی جارہی ہی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں