محسن فخری زادہ کی موت کا بدلہ لینے کے لیے ”اسرائیل کے اہم شہر“کو نشانہ بنائیں گے،ایرانی لیڈر

اگر اسرائیل پر حملہ کیا گیا تو ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوں گے،امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ

Sajjad Qadir سجاد قادر بدھ 2 دسمبر 2020 05:26

محسن فخری زادہ کی موت کا بدلہ لینے کے لیے ”اسرائیل کے اہم شہر“کو نشانہ بنائیں گے،ایرانی لیڈر
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02  دسمبر2020ء) محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد سے ایرانی قیادت نے عزم کیا تھا کہ وہ بدلہ لے کر رہیں گے۔تاہم ایرانی حکومت اور قیادت کی طرف سے بدلہ لینے کے بیان کے بعد سے اسرائیل گھبرا گیا تھا کہ شاید ایران اس پر چڑھ دوڑے گا اسی حوالے سے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اسرائیل کو تسلی دی ہے کہ اگر ایران کسی بھی طرح کی جنگ یا اسرائیل پر حملہ آور ہوتا ہے تو امریکہ اسرائیل کے تحفظ کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہو گا۔

ذرائع کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر نے بیان دیا کہ محسن فخری زادہ کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے حیفہ میں موجود بڑے پیمانے پر یہودیوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ وہاں سے ڈیل ہونے والی سارے عسکری اور دیگر جنگی معاملات کا خاتمہ کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

اسی بیان کے پس منظر میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے جواب دیا تھا کہ ہم خطے میں کسی قسم کے امن و امان کی صورت حال خراب ہونے کی مذمت کرتے ہیں اور اگر ایران حملہ کرتا ہے تو ہماری تمام تر مدد اسرائیل کے ساتھ ہو گی۔

یاد رہے کہ اس ایک سال میں ایران کی دو اہم عسکری شعبے سے وابسطہ شخصیات کا قتل کیا گیا۔پہلے تو امریکی ڈرون حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کا قتل کیا گیا تھااور اب مبینہ طور پر اسرائیل نے ایک سیکرٹ پلان کے تحت ایرانی نیوکلیئر پروگرام کے بانی شخص کو قتل کر دیا ہے۔لہٰذ ااب ایران یہ ٹھانے بیٹھا ہے کہ امریکہ سے بہترین بدلہ لینا اسرائیل کے شہر حیفہ پر حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنانا ہے۔

چونکہ حیفہ اسرائیل کا تیسرا بڑا شہر ہونے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی معاشی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت بھی رکھتا ہے اس لیے اسے ٹارگٹ کرنا سب سے زیادہ سود مند ثابت ہو گا۔تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ ایران اسرائیل کے ساتھ کیا کرتا ہے اور خطے میں امن برقرار رکھنے کے لیے دنیا کے دیگر ممالک کیا کرتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں