شہباز شریف کی جیل سپرنٹنڈنٹ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

بدھ 2 دسمبر 2020 15:41

شہباز شریف کی جیل سپرنٹنڈنٹ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2020ء) لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی طرف سے جیل میں میڈیکل کی سہولیات فراہم نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر شہباز شریف کے وکلا کی عدم پیشی پر سماعت کل (جمعرات تک) ملتوی کردی۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت میں جیل سپرنٹنڈنٹ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا، عدالت نے شہباز شریف فزیو تھراپی سے متعلق درخواست پر سپرنٹنڈنٹ جیل، آئی جی جیل خانہ جات اور ہوم ڈیپارٹمنٹ سے تحریری جواب طلب کر رکھے تھے،درخواست گزار شہباز شریف نے موقف اختیار کیا ہے کہ احتساب عدالت نے جیل میں مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا مگر عدالتی احکامات کے باوجود جیل میں سہولیات تاحال نہیں دی گئیں،کمر درد کی تکلیف میں مبتلا ہوں، عدالت سے استدعا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں