لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا دائرہ کار ہر شہر تک پھیلائیں گے،پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل

بدھ دسمبر 18:03

لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا دائرہ کار ہر شہر تک پھیلائیں گے،پنجاب ماس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر لاہور میں جدید بس ٹرمینل بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بین الاقوامی معیار کا بس ٹرمینل بنانے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ نیا بس ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بنایا جائے گاجس میں عالمی معیار کی سہولتیں مہیا کی جائیں گی- انہوں نے کہا کہ فیصل آباد اور ملتان میں بھی نئے بس ٹرمینل بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے محکمہ ٹرانسپورٹ کو 10 دسمبر تک بس ٹرمینل کا ڈیزائن پیش کرنے کی ہدایت کی ہے - وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ بسیں معیاری اور پائیدار ہونی چاہئیں اورالیکٹرک بسوں کی خریداری کیلئے ضروری امور جلد نمٹائے جائیں۔

(جاری ہے)

خریداری کے عمل میں شفافیت اور قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسوں سے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں کمی ہوگی۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا دائرہ کار پنجاب کے ہر شہر تک پھیلائیں گے۔وزیر اعلی نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ کمیٹی اس ضمن میں اپنی سفارشات جلد پیش کرے-وزیر اعلی نے پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کی بھی اصولی منظوری دی-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیر اعلی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی اور عوام کو معیاری سفری سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا-اجلاس میں بس ٹرمینل اتھارٹی کے قیام ا ور ٹرانسپورٹ سے متعلق نئی فورس بنانے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا-صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments