لاہور،جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث نیدو جیب تراش گینگ کے 2ملزمان گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2020 18:06

لاہور،جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث نیدو جیب تراش گینگ کے 2ملزمان گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث نیدو جیب تراش گینگ کے 2ملزمان گرفتار۔ایس پی اقبال ٹاوٴن انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی سر بر اہی میں نو اں کو ٹ پو لیس نے کارروائی کر تے ہوئے جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث نیدو جیب تراش گینگ کے 2ملزمان کو گرفتارکر لیاہے۔ایس پی اقبال ٹاوٴن انویسٹی گیشن کے مطابق جیب تر اشی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ڈی پی او نواں کو ٹ کی زیر نگرانی پو لیس ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

انچار ج انویسٹی گیشن نواں کو ٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کار روائی کر تے ہوئے سرغنہ گینگ نوید احسن عرف نیدو اور ندیم کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے نقدی،موبائل فونز اوردیگرقیمتی اشیاء برآمدکر لی ہیں۔

(جاری ہے)

ایس پی انویسٹی گیشن اقبالٹاوٴن نے مزید بتایا ہے کہ ملزمان نے ایک روز قبل شادی کی تقریب میں شہری اقبال کی جیب سے نقدی اور موبائل فون بھی چوری کیا تھا۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یا فتہ ہیں جو متعد د با ر گر فتار ہو کر جیل جا چکے ہیں ملزمان نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں جیب تراشی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔ایس پی اقبال ٹاوٴن انویسٹی گیشن عبدالوہاب نے سے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں