کار و موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی اشتہاری ملزم وحید قیصرگرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2020 18:10

کار و موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی اشتہاری ملزم وحید قیصرگرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کار و موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی اشتہاری ملزم وحید قیصرگرفتار۔ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف لاہوراعجا زرشید کی سر بر اہی میں صد ر ڈویڑن نے کارروائی کر تے ہوئے کار و موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی ملزم وحید قیصرکوگرفتارکر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفیصلات کے مطابق شہر میں کار و موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظرایس پی AVLSنے ڈی ایس پی اینٹی وہیکل سٹاف صدرملک اعجاز کی سربر اہی میں پولیس ٹیم تشکیل دی۔اس پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سمیت پاکپتن، اوکاڑہ اور ساہیوال میں کار و موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم وحید قیصرکو مزاحمت کے بعد گرفتار کیا۔ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف اعجاز رشید کی طرف سے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو تعریفی اسنادبھی دی گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں