پی ڈی ایم کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلیے ن لیگ متحرک ہوگئی

13 دسمبر کو لاہورمیں منعقد ہونے والے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لیے ن لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سردار ایاز صادق لاہور پہنچ گئے

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعرات 3 دسمبر 2020 01:04

پی ڈی ایم کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلیے ن لیگ متحرک ہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2020ء) پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے ن لیگی رہنماؤں نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے ہیں ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) پی ڈی ایم کے زیراہتمام منعقد ہونے والے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور طریقے سے متحرک ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 13 دسمبر کو لاہورمیں منعقد ہونے والے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لیے ن لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لاہور پہنچ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ن لیگی ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جانب سے کل شیلر چوک باغبانپورہ میں ایک جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ ن لیگ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے جلسہ عام سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق اور پرویز ملک سمیت دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 13 دسمبر کو منعقد ہونے والے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لیے ہونے والا کل کا جلسہ دوپہر تین بجے ہو گا جس میں پارٹی کارکنان بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے۔ پارٹی کی جانب سے 13 دسمبر تک مختلف کارنر میٹنگز اور جلسے منعقد کیے گئے ہیں ، ان جلسوں کا مقصد 13 دسمبر کے جلسے کے حوالے سے عوام کو تیار کرنا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں