(ن) لیگ نے آئندہ انتخابات میں ٹکٹ کو لاہور جلسے اور لانگ مارچ کیلئے فنڈ زسے مشروط کردیا گیا ‘ مسرت جمشید چیمہ

آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن جو مرضی کرلے احتساب کے شکنجے کی گرفت نرم نہیں ہو گی‘ چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ

جمعرات 3 دسمبر 2020 16:13

(ن) لیگ نے آئندہ انتخابات میں ٹکٹ کو لاہور جلسے اور لانگ مارچ کیلئے فنڈ زسے مشروط کردیا گیا ‘ مسرت جمشید چیمہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آل شریف اقتدار میں ہو تو عوام اوراپوزیشن میں ہو تو اپنی ہی جماعت کے رہنمائوں اورکارکنوں کو لوٹتے ہیں،مریم صفدر پارٹی رہنمائوں کو آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹ اور وزارت کا لالچ دے کر پیسے بٹور رہی ہے ،آئندہ انتخابات میں ٹکٹ کو لاہور جلسے اور لانگ مارچ کے لیے فنڈ زسے مشروط کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک سیف کھوکھر اور انکے بیٹے فیصل کھوکھر نے 50 لاکھ روپے فنڈز میں دئیے ،اسی طرح دیگر رہنمائوں سے بھی لاکھوں روپے اکٹھے کئے گئے ہیں،ایک روز میںایک کروڑ پچاسی لاکھ اکٹھے کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم صفدر نے کارکنوں کو گرفتاریوں کی صورت میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کا ٹاسک بھی سونپ دیاہے ، کارکنوں کو تصادم پرانعام اورحکومت میں آنے کے بعد عہدے دینے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سارے کرپشن زدہ اکٹھے ہو کر ملک اور جمہوریت کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں ،لانگ مارچ کی دھمکیاں دینے والے اس وقت سے ڈریں جب عوام انکا محاسبہ کرینگے۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن جو مرضی کرے احتسابی شکنجے کی گرفت نرم نہیں ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں