تشدد اور جبر کے ہتھکنڈے سیاسی تحریک کو کمزور نہیں بلکہ تقویت دیتے ہیں‘ سعد رفیق

اہور کا جلسہ حکومت کی توقع سے بڑھ کر ہوگا ،پی ڈی ایم کی جماعتیں بھرپور تیاری کر رہی ہیں

جمعرات 3 دسمبر 2020 23:48

تشدد اور جبر کے ہتھکنڈے سیاسی تحریک کو کمزور نہیں بلکہ تقویت دیتے ہیں‘ سعد رفیق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لاہور کا جلسہ حکومت کی توقع سے بڑھ کر ہوگا اوراس کے لئے پی ڈی ایم کی جماعتیں بھرپور تیاری کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹائون میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تشدد اور جبر کے ہتھکنڈے سیاسی تحریک کو کمزور نہیں بلکہ تقویت دیتے ہیں۔ حکومت تشدد اور جبر کر کے دیکھ چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں