نواز شریف کا آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ ،ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر غور

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمدنواز شریف کا سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رابطے میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیاگیا ۔ذرائع کے مطابق دونوںرہنمائوں نے 8 دسمبر کو ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بارے میںتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنمائوں کے درمیان گزشتہ چند دنوں میں چوتھی بار رابطہ ہوا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں