نوازشریف کا آصف زر داری سے ٹیلیفونک رابطہ ،ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر غور

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنمائوں نے ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا ۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف اور آصف زرداری نے 8 دسمبر کو ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنمائوں کے مابین گذشتہ چند دنوں میں چوتھی بار رابطہ ہوا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں