تسلیم کرتا ہوں! عوام مشکل سے دوچار ہے ،ہم مہنگائی کنٹرول کرلیں گے، عثمان ڈار

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:32

تسلیم کرتا ہوں! عوام مشکل سے دوچار ہے ،ہم مہنگائی کنٹرول کرلیں گے، عثمان ڈار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں سروے کیا گیا ہے ماضی میں بھی منہگائی ہوتی تھی انشاللہ ہم مہنگائی کنٹرول کرلیں گے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے ایک انٹرویو میںاپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فروری میں بھی اپوزیشن جماعتیں جلسہ جلسہ کھیل رہی ہوں گی۔

(جاری ہے)

عثمان ڈار نے کہا کہ سب مانتے ہیں کہ مہنگائی ہے اور وزیر اعظم عمران خان بھی کہہ چکے ہیں لیکن ہم مہنگائی پر کنٹرول کرلیں گے۔انہوں نے پروگرام کے دوران تسلیم کیا کہ پاکستانی عوام مشکل وقت سے گزر رہی ہے لیکن آئندہ سال ہم مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اشیائے خوردونوش سے متعلق مانتے ہیں کہ فیصلہ سازی میں کمزوریاں تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ چینی ایک خاص گروہ کے کنٹرول میں تھی جس کو توڑا ہے، سمت درست ہے انشاللہ مسائل سے نکل آئیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں