ہمیشہ کے لیے نہیں صرف 100دنوں کے لیے ماسک پہن لیجیے

لاک ڈاﺅن نہیں بہترین حکمت عملی لا رہے ہیں،امریکی صدر جوبائیڈن

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعہ 4 دسمبر 2020 04:36

ہمیشہ کے لیے نہیں صرف 100دنوں کے لیے ماسک پہن لیجیے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2020ء) امریکہ کے نئے منتخب صدر جوبائیڈن نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اس کے لیے آپ کو میری ایڈمنسٹریشن میں آتے ہی صرف سو دنوں کے لیے ماسک لازمی پہننا ہے۔میں ماسک ہمیشہ کے لیے پہننے کا نہیں کہہ رہا بس تین مہینوں کی بات ہے۔میں بہت جلد کورونا ویکسین امریکہ میں لے آﺅں گااور آپ سب لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے میں خود کو کورونا ویکسین لگواﺅں گا۔

کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے کاروبار بند کرنے کی ضرورت نہیں ہے اگر ہم ساری دکانیں اور کاروبار بند کر دیں تو پھر مسئلہ ہو جائے گا۔میں نے ڈاکٹر فاﺅچی سے بات کی ہے اور اسے کہا کہ اپنا کام جاری رکھے تاکہ امریکی عوام کے لیے جلدی سے ویکسین تیار ہو سکے اور میں نے امریکیوں سے کہا ہے کہ کورونا ویکسین محفوظ ہے اس میں خطرے کی کوئی بات نہیں۔

(جاری ہے)

اگر لوگ ماسک پہنیں گے تو کورونا بڑی حد تک کنٹرول ہو جائے گااور تب تک ویکسین بھی آ جائے گی اور لوگ محفوظ ہو جائیں گے۔میں اپنے عوام سے پھر کہوں گا کہ آپ باہر ہیں،شاپنگ مالز میں ہیں یا پھر دفتر میں ہیں ماسک کا ضرور استعمال کریں تاکہ کورونا وبا کا مقابلہ کیا جا سکے۔ڈاکٹر فاﺅچی میری ٹیم میں کورونا ایڈوائزر کے طور پر کام کررہے ہیں اور کورونا ٹاسک فورس ٹیم کی تمام تر ذمہ داری انہی کی ہے ا ور انہیں کام جاری رکھنے اور جلد عوام کے لیے ویکسین کے بندوبست کرنے کا کہا ہے۔کورونا وبا میں سب سی بڑی مشکل معیشت کے لیے ہے کہ معیشت کو ہمیں کیسے بچا کر رکھا ہے اس لیے سخت لاک ڈاﺅن کی طرف میں نہیں جاﺅں گا بلکہ بہتر حکمت عملی اپناتے ہوئے اس وبا سے ہم نکل جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں