نواز شریف نے جب سنا کہ رﺅف کلاسرا انٹرویو لینا چاہتے ہیں تو انہوں نے انکار کر دیا

وزیراعظم عمران خان صاحب سب کو انٹرویو دے رہے ہیں،ہمیں بھی دے دیں،روﺅف کلاسرا

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعہ 4 دسمبر 2020 05:53

نواز شریف نے جب سنا کہ رﺅف کلاسرا انٹرویو لینا چاہتے ہیں تو انہوں نے انکار کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2020ء) اس وقت پاکستان میں خاص طور پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا بی بی سی کو دیا گیا انٹرویو وائرل ہے۔بی بی سی اینکر کی طرف سے کیے گئے تابڑ توڑ سوالوں کے جواب دینے میں اسحاق ڈار ناکام نظر آئے ا ور اس دوران وہ کچھ ایسی باتیں بھی کر گئے جس وجہ سے ملک و قوم کا وقار بھی داغدار ہو گیا۔اسی انٹرویو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سینئر صحافی رﺅف کلاسرااور عامر متین نے اپنے پروگرام میں کہا کہ یہاں سبھی سیاستدان اپنے من پسند اینکرزاور صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہیں۔

عمران خان سمیت،آصف زرداری ارو نواز شریف تک سبھی لوگوں نے اپنے پسندیدہ اینکرز کی لسٹ بنائی ہوئی ہے ا ور وہی دو تین اینکرز ہی ان سے انٹرویو لیتے ہیں اس کے علاوہ کوئی اینکر ان سے انٹرویو لے کر دکھا دے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں اپنے پروگرام کے پلیٹ فارم سے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کرتا ہوں کہ ہمیں بھی انٹرویو دیں سب کو دے رہے ہیں انٹرویو تو ہمیں بھی دے دیں ہمارا انٹرویو کوئی سکرپٹڈ نہیں ہو گااور نہ ہی کوئی سوالنامہ دیا جائے گا۔

اسی دوران انہوں نے اپنے سابقہ چینل کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہاں جب پروگرام کرتے تھے تو ہمیں نواز شریف کا انٹریو لینے کا ٹاسک دیا گیا۔عامر متین صاحب نے مریم نواز سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ رﺅف کلاسرا تو وزیراعظم ہاﺅس نہیں آ سکتے تاہم آپ آ سکتے ہیں۔جب ہم نے کہا کہ عامر متین ہی انٹرویو لے لیتے ہیں اور میں نہیں جاتا تو اس پر مریم نواز نے حامی بھرنے کے بعد انٹرویو دینے سے انکار کر دیا تھا۔

تو رﺅف کلاسرااور عامر متین نے سیاستدانوں کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی ناپسند صحافی کو انٹرویو دینے کا رسک لیتے ہیں نہیں ہیں۔اگر ایسا ہوتا تو عمران خان صاحب ہمیں بھی انٹرویو دے دیتے اور ہمارے چینل سے قوم سے گفتگو کر لیتے ہم انہیں اپنے پروگرام کے توسط سے دعوت دیتے ہیں کہ ہمیں انٹرویو کا موقعہ دیں مگر ہمیں یہ بھی یقین ہے کہ وہ ہمیں انٹرویو کرنے کا وقت بالکل نہیں دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں