وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب میاں افضل حیات کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 4 دسمبر 2020 18:35

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب میاں افضل حیات کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب میاں افضل حیات کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ میاں افضل حیات مرحوم کی سماجی اورسیاسی خدمات تادیر یادرکھی جائیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں