انسانی زندگیاں نگلنے والی منفی سیاست قابل مذمت ہے،ایسے عناصر کا حشر پہلے بھی برا ہوا،آئندہ بھی برا ہوگا، فردوس عاشق اعوان

جمعہ 4 دسمبر 2020 20:24

انسانی زندگیاں نگلنے والی منفی سیاست قابل مذمت ہے،ایسے عناصر کا حشر پہلے بھی برا ہوا،آئندہ بھی برا ہوگا، فردوس عاشق اعوان
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2020ء) : وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کورونا صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر پہلے کی نسبت زیادہ خطرناک ہے۔عوام احتیاط کریں اورماسک لازمی پہنیں۔پی ڈی ایم کا ٹولہ عوام کو اپنی منفی سیاست کی بھٹی میں جھونکنے کے درپے ہے۔

(جاری ہے)

24گھنٹے کے دوران پنجاب میں کورونا کی670کنفرم کیسز سامنے آئے اور24مریض جاں بحق ہوئے اورپنجاب میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد19474 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سی3115 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صورتحال خطرناک ہے لیکن اس کے باوجودپی ڈی ایم کے مایوس عناصر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ انسانی زندگیاں نگلنے والی منفی سیاست انتہائی قابل مذمت ہے،ایسی سیاست کرنے والے عناصر کا حشر پہلے بھی برا ہواہے اورآئندہ بھی برا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں