پی ڈی ایم کا 13 دسمبر کا جلسہ رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں دوبارہ درخواست دائر

جمعہ 4 دسمبر 2020 20:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا لاہور میں 13 دسمبر کا جلسہ رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں دوبارہ درخواست دائر کر دی گئی۔ندیم سرور ایڈووکیٹ نے پی ڈی ایم کا لاہور کا جلسہ رکوانے کے لیے ترمیم کے ساتھ دوبارہ درخواست دائر کی ہے۔اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کرونا کی وجہ سے ہیلتھ ایمرجنسی لگائی گئی ہے لیکن پی ڈی ایم لاہور میں جلسہ کر رہی ہے جس سے کرونا کے پھیلنے کا شدید خطرہ ہے۔کرونا کے دوران جلسہ کرنا شہریوں کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے پر پابندی لگائی جائے اور وائرس سے بچا ئوکے لیے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں