معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا دورہ پریس کلب

صحافی کالونی پر غیر قانونی قابضین کو بے دخل کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کا اعلان ایف بلاک کا ڈویلپمنٹ کام فوری شروع کروانے کی یقین دہانی لاہور پریس کلب ممبران کو فوری ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا بھی اعلان

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:15

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا دورہ پریس کلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2020ء) معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور پریس کلب کا دوری کیا اور میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سینئر نائب صدر قذافی بٹ، سیکرٹری بابر ڈوگر، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، ممبران گورننگ باڈی محمد شاہد چوہدری ، عمران شیخ اور محمد محی الدین بھی موجود تھے۔

صدر پریس کلب ارشد انصاری اور سیکرٹری بابر ڈوگر نے معزز مہمان کو لاہور پریس کلب میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ معاون خصوی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا صحافی برادری کے ساتھ دیرینہ اور مضبوط تعلق ہے ، ہم امید کرتے ہیں کہ ڈاکٹر صاحبہ صحافی کالونی سمیت صحافی برادری کے تمام مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر افراد کو چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے،ایف بلاک میں ترقیاتی کام شروع کرنے جارہے ہیں،اپنا گھر بنانے کے خواب کی تکمیل کی جائے گی،صحافی کالونی میں قابض افرد کو بے دخل کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے،ہیلتھ کارڈ ترجیحی بنیادوں پر دیا جائے گا،حکومت ہر شہری کو ہیلتھ انشورنس دینے جارہی ہے،ریاست مدینہ کی طرف قدم بڑھایا جارہا ہے،ہیلتھ کارڈ امیر غریب کا فرق مٹائے بغیر دیا جارہا ہے،صحافیوں کی ٹریننگ کے لئے میڈیا ٹاور بنایا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن پاکستان کی سیاست میں زندہ رہنے کے لئے بیان بازی کررہے ہیں،نون کا نکتہ غائب ہوچکا ہے اور غناں رہ گیا ہے،شاہی خاندان کی راجکماری کنیزوں کو بٹھا کرعورت کے مسائل پر بات کرتی ہیں،عورت کے اصل مسائل منہ میں سونے کا چمچہ لیکر پیدا ہونے والوں کو کیا معلوم،حکومت کو جتنی مرضہ دھمکیاں دے لیں حکومت ٹس سے مس نہیں ہونے والی ،حکومت جمہوری طریقے سے آئی ہے تو اسکا بھیجنے کا طریقہ بھی آئینی ہے،اپوزیشن اپنے آپکو آکسیجن کے سلنڈر لگا کر چل رہی ہے، نیب کے اندر کیسز اور وعدہ معاف گواہ سامنے آنے پر اپوزیشن کی بے چینی سامنے آرہی ہے،نادان و لاغر اپوزیشن کو کہتی ہوں کہ حالات کی نزاکت کو سمجھیں،حکومت کو جلسوں سے کوئی خطرہ نہیںخطرہ عوام کو کرونا سے ہے، آئندہ اپوزیشن کے بیانات کے جواب میں وقت ضائع کرنے کی بجائے حکومت صرف اپنی پرفارمنس پر بات کرے گی،جیلوں میں سیاسی مخالفین کو بند کرنا ہمارا ٹارگٹ نہیں ہے،صحافیوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا،تقریب کے اختتام پر صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری بابر ڈوگر نے معزز مہمان کو پریس کلب کی جانب سے پھول پیش کئی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں