جج ارشد ملک نواز شریف سے معافی مانگ کر اپنے ضمیر کا بڑا بوجھ ہلکا کر گئے‘ مریم نواز

یہ بھی بتا گئے انہیں کس نے نواز شریف کو جھوٹی سزا دینے کے لئے بلیک میل کیا استعمال کیا اللہ ظالم کے ساتھ نہیں، ظالم برباد ہو کر رہے گا، یہ اللہ کا نظام ہے‘ نائب صدر کاٹوئٹر پر بیان

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:23

جج ارشد ملک نواز شریف سے معافی مانگ کر اپنے ضمیر کا بڑا بوجھ ہلکا کر گئے‘ مریم نواز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک وہاں چلے گئے جہاں ہم سب کو جانا ہے،اللہ نے انہیں توفیق دی کہ وہ جاتے جاتے نواز شریف سے معافی مانگ کر اپنے ضمیر کا بڑا بوجھ ہلکا کر گئے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میںمریم نواز نے کہاکہ اللہ تعالیٰ ان کی بخشش فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ان لوگوں کے لیے سبق ہے جو ظالم بھی ہیں اور اقتدار اور طاقت کے نشے میں اندھے بھی ہیں، مجھے ایسے لوگوں کے انجام سے ڈر لگتا ہے،اللہ ظالم کے ساتھ نہیں، ظالم برباد ہو کر رہے گا، یہ اللہ کا نظام ہے۔انہوںنے کہاکہ جج ارشد ملک وہاں چلے گئے جہاں ہم سب کو جانا ہے،اللہ نے انہیں توفیق دی کہ وہ جاتے جاتے نواز شریف سے معافی مانگ کر اپنے ضمیر کا بڑا بوجھ ہلکا کر گئے اور بتا گئے کہ انہیں کس نے نواز شریف کو جھوٹی سزا دینے کے لئے بلیک میل کیا استعمال کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں