چین نے ”سپرہیومن فوجی“ تیار کر لیے،امریکہ کی نیندیں حرام

یو ایس انٹیلی جنس چیف نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیے

Sajjad Qadir سجاد قادر ہفتہ 5 دسمبر 2020 06:34

چین نے ”سپرہیومن فوجی“ تیار کر لیے،امریکہ کی نیندیں حرام
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2020ء) چین امریکہ کو راستے سے صاف کرتے ہوئے دنیا کا ماسٹر نمبر ون بننا چاہتاہے اور اس وقت واشنگٹن کے لیے دشمن نمبر ایک صرف اور صرف چین ہے۔یہ الفاظ ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس جان ریچلف کے ہیں۔جو ٹرمپ انتظامیہ کو چین کے خلاف اکسانے پر تلا ہوا ہے۔عوامی جمہوریہ چین آج اور اس وقت امریکہ کے لیے اصل خطرہ بن چکے ہیں کہ جنگ عظیم دوئم کے بعد سے اب تک امریکہ کا ایسا تیز دشمن اور کوئی پیدا نہیں ہو سکا۔

نیشنل انٹیلی جنس چیف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری نسلوں کا اصل چیلنج چین کو دنیا پر غلبہ پانے سے روکنا اور اس کی قوت میں کمی لانا ہے۔وگرنہ وہ امریکہ کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔چیف نے اپنے بیان میں کہا کہ چین نے حالیہ دنوں میں اپنی پالیسی کے مطابق دنیا کو مضبوط معیشت،بہترین ملٹری اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں مات دے دی ہے۔

(جاری ہے)

انٹیلی جنس چیف نے سابق ایف آئی اے ڈائریکٹر کرس رے اور اٹارنی جنرل بل بر کی رواں برس کے آغاز میں دیے گئے بیان کی تصدیق کی ہے کہ چین نے انٹلیکچوئل پراپرٹی چرائی ہے اور معیشت کے میدان میں بھی امریکہ کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہر امریکی چین کی معاشی جاسوسی کے چکر میں سالانہ 6ہزار ڈالر خرچ کررہا ہے۔اس لیے چین امریکہ کی معیشت اور تکنیکی حوالے سے بہت بڑا خطرہ بن چکا ہوا ہے۔

ریچلف کا کہنا ہے کہ چین امریکہ کے پالیسی میکرزکی سوچ پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے جس وجہ سے خطرات اور زیادہ بڑھ رہے ہیں اور یہ چیز امریکہ کے حق میں کبھی بھی بہتر نہیں ہے۔تاہم اس وقت جو چین کرنے جا رہا ہے اس سے امریکہ کی نیندیں حرام ہو گئیں ہیں کیونکہ یہ ان کی سکیورٹی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔بیجنگ کے دعوے کے مطابق اس نے اپنی پیپلز لبریشن آرمی کے جوانوں میں بائیولوجیکلی قوت بڑھاتے ہوئے سپر فوجی جوان تیار کرنا شروع کر دیے ہیں۔

جس کے مطابق بیجنگ کو طاقت حاصل کرنے کی راہ میں کوئی اخلاقی رکاوٹ نہیں ہے۔چین کے صدر شی جن پنگ چین کو دنیا کی مضبوط اور بہترین ملٹری پاور بناناچاہ رہا ہے۔اور اس مہم میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے امریکی ملٹری ٹیکنالوجی بھی چرائی جا رہی ہے۔انٹیلی جنس چیف کا کہنا تھا کہ اس سے قبل چین اپنی ملٹری کو بائیولوجیکلی تبدیلیاں لاتے ہوئے سپر ہیومن فورس میں تبدیل کرے امریکہ کو خبردار ہونا ہو گا کیونکہ اگر ایساہو گیا تو امریکہ چین کا مقابلہ نہیں کر پائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں