محمد بن سلمان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی ،ایک اور شہزادے کو جان کا خطرہ

محمد بن نیف 9ماہ سے ہاوئس اریسٹ میں ہیں اور اب انہیں جان کا خطرہ ہے

Sajjad Qadir سجاد قادر ہفتہ 5 دسمبر 2020 07:08

محمد بن سلمان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی ،ایک اور شہزادے کو جان کا خطرہ
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2020ء) یوٹیوب پر چلنے والی ایک ویڈیو کے مطابق سعودی شہزادے محمد بن نیف نے اس وقت موجود سعودی پرنس محمد بن سلمان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی کیونکہ اسے بائی پاس کرتے ہوئے محمد بن سلمان تخت نشیں ہواوراس کا حق مارا ہے۔لہٰذا اب محمد بن نیف کے وکیل یوٹیوب پر چلنے والی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے ہٹانے کی سرتوڑ کوشش کررہے ہیں۔

سوشل میڈیاکے دیگر پلیٹ فارم پر بھی اس قسم کی خبریں گردش کرتی رہی تھیں کہ محمد بن سلمان کی جان کو خطرہ ہے۔تاہم شہزادہ محمد بن نیف نے اس قسم کے سبھی الزامات کی تردید کی ہے کہ اس نے محمد بن سلمان کے قتل کی سازش رچائی تھی۔ان کا کہنا تھاکہ یہ سراسر الزامات ہیں اور اس میں کسی قسم کی کوئی حقیقت نہیں۔

(جاری ہے)

سعودی حراست میں موجود محمد بن نیف اصل میں شاہی تخت کے وارث تھے جنہیں اوور رول کرتے ہوئے موجودہ سعودی پرنس نے تخت سنبھال لیا۔

جبکہ اب وہ حراست میں ہیں ان کے خلاف مختلف تحقیقات چل رہی ہیں۔یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا کمپین کے مطابق محمد بن نیف نے محمد بن سلمان کے قتل کی سازش کی ہے لہٰذا اب محمد بن نیف کے وکیل یوٹیوب انتظامیہ سے درخواست کررہے ہیں کہ اس ویڈیو کو ہٹا دیا جائے کیونکہ اس کی وجہ سے سعودی عرب میں بدامنی پھیلنے کا خدشہ ہے۔امریکی الیکشن کے دوران بھی ٹویٹر پر ایسی افواہیں چلی تھیں جن کے مطابق محمد بن نیف ایسی مہم چلانا چاہتے ہیں کہ سعودی عرب میںبادشاہت ختم کر کے وہاں بھی جمہوریت نافذ کردی جائے۔

اب چونکہ گزشتہ 9ماہ سے بن نیف کو نظر بند رکھا گیا ہوا ہے تو اس کے وکلا شور مچا رہے ہیں کہ شہزادے کی جان کو خطرہ ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بن نیف نے نئے امریکی صدر جوبائیڈن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے کیونکہ محمد بن سلمان کے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بہتر تعلقات تھے ا ور بن نیف نے جوبائیڈن سے مدد کی درخواست کی ہے۔وکلا کے مطابق بن نیف کو مارچ2020سے نظر بند کیا گیا ہوا جس کے بعد سے وہ اپنی فیملی اور وکلا کے چند لوگوں کے علاوہ اور کسی سے ملاقات نہیں کر سکتے۔

تاہم سوشل میڈیا کے مطابقن امریکی الیکشن کے آخری دنوں میں جو کمپین چلی ہے اس کے مطابق ہلیری کلنٹن،بن نیف اور ایک سابق سی آئی اے ڈائریکٹر نے مل کر محمد بن سلمان کے خلاف منصوبہ بندی کی ہے۔بن نیف کے کریڈٹ پر یہ بات جاتی ہے کہ اس نے یو ایس انٹیلی جنس کے ساتھ مل کر سعودی عرب میں القاعدہ کے خلاف کامیاب آپریشن کیا تھا۔محمد بن سلمان کے تخت سنبھالنے سے قبل بن نیف وزارت داخلہ کے عہدے پر براجمان تھے جہاں سے انہیں ہٹا کر محمد بن سلمان کے لیے راستہ صاف کیا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں