26 لیگی ایم پی ایز جلد پکڑے جائیں گے

ایم این اے رانا مبشر اور وحید گل کے خلاف بھی ایف آئی آر درج ہو چکی ہے جبکہ شیخ روحیل اصغر بھی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آچکے ہیں۔سینیر صحافی کا دعوی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 5 دسمبر 2020 12:49

26 لیگی ایم پی ایز جلد پکڑے جائیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2020ء) : سینئر صحافی اور تجزیہ کار رانا محمد عظیم کا کہنا ہے کہ سیف الملوک کھوکھر کے خلاف تحقیقات میں واضح ہو گیا ہے کہ کس طریقے سے وہ پراپرٹی خریدتے تھے اور فرنٹ مین کس کو رکھا ہوا تھا۔ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی۔ اس میں تمام شواہد اور ڈاکومنٹس ساتھ لگائے گئے۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ کہ ایم این اے رانا مبشر اور وحید گل کے خلاف بھی ایف آئی آر درج ہو چکی ہے جبکہ شیخ روحیل اصغر بھی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آچکے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 26 اور سابقہ اور موجودہ ایم پی اے ہیں جو پکڑے جائیں گے۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا راؤ خالد کا کہنا ہے کہ عمران خان کا یہی رونا ہے کہ ان سیاستدانوں نے ملک کو برباد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نیچے سے اوپر کی سطح پر ہر بندہ ایک مافیا کو لیڈ کر رہا ہے۔قبضہ گروپ کا بنیادی طور پر موجد تو شریف خاندان ہے۔ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اور اب اسے سنبھالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جب کہ صحافی سہیل اقبال بھٹی کا کہنا ہے کہ جس نے سیاسی جماعت کے رکن کے خلاف کاروائی ہوگی وہ اس بات کا رونا رویا تھا کہ اسے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے بھجوائے ریفرنس پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ریفرنس میں ملک سیف الملوک کھوکھر کے خلاف جعلسازی اور بد نیتی سے سرکاری خزانے کو فیس کی مد میں نقصان پہنچانے پر پرچہ درج کرنے کی استدعا کی گئی تھی ۔

حلقہ پٹواری افتخار احمد اور سب رجسٹرار دفتر علامہ اقبال ٹائون کے سابق آر ایم ون راجہ ندیم کوبھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے ۔ ریفرنس میںکہا گیا ہے کہ ملزمان نے حقائق چھپاتے ہوئے سرکاری خزانے کو رجسٹریشن فیس کی مد میں لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا،ملزم نے حلقہ پٹواری افتخار اور دفتر سب رجسٹرار علامہ اقبال ٹائون کے سابق آر ایم راجہ ندیم کی ملی بھگت سے غیر قانونی سرنڈر ڈیڈ رجسٹر کروائی،ملزمان نے سٹیمپ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رقبہ 22 کنال 11 مرلہ جعلسازی ، بدنیتی اور فراڈ سے جعلی سرنڈر ڈیڈ درج کرائی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں