پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 8نومبر کو ہوگا ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے معاملے پر فیصلہ کیا جائیگا

اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گی ، اراکین کے مستعفی ہونے معاملے پر فیصلہ کیا جائیگا

ہفتہ دسمبر 13:02

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 8نومبر کو ہوگا ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) اپوزیشن کے 11 جماعتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس آٹھ دسمبر منگل کو ہوگا جس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے معاملے پر فیصلہ کیا جائیگا اور لانگ مارچ کو حتمی شکل دی جائے گی ،اس اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے لندن سے شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب ے مطابق پی ڈی ایم 8 دسمبر کو اسمبلیوں سے استعفوں اور سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کے لیے (اسلام آباد کی جانب) لانگ مارچ کے بارے میں اپنی حکمت عملی تیار کرے گی۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا مریم نواز نے پی ڈی ایم کے لاہور میں 13 دسمبر کو ہونے والے جلسے میں اسمبلیوں سے استعفوں کی تاریخ کے اعلان پر اصرار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ تمام 11 جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا ہونے کے بعد پی ڈی ایم پلیٹ فارم پر اس طرح کا کوئی فیصلہ لیا جائیگا۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments