لاہور ہائیکورٹ کاحکومت کو سفید کاغذ کے بے جا استعمال روکنے بارے اقدامات کرنے کا حکم

ہفتہ دسمبر 13:35

لاہور ہائیکورٹ کاحکومت کو سفید کاغذ کے بے جا استعمال روکنے بارے اقدامات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے سفید کاغذ کے بے دریغ استعمال کو مفاد عامہ کا معاملہ قرار دےدیا َاور وفاقی حکومت کو سفید کاغذ کے بے جا استعمال روکنے بارے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ہے،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ابو ذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست پر ہدایات جاری کی ہیں جس میں سفید کاغذ کے بے جا استعمال کی نشاندہی کی گئی اور عدالتوں اور سرکاری اداروں میں سفید کاغذ کو دونوں جانب سے استعمال نہیں کیا جا رہا۔

(جاری ہے)

جسٹس شاہد کریم نے قرار دیا کہ یہ معاملہ مفاد عامہ کی آگاہی کے حوالے سے بھی اہم ہے اور اس نکتہ سے اتفاق کیا کہ سفید کاغذ کو ضائع کرنا ماحولیات کی خرابی کی ایک وجہ ہے۔ فیصلے میں عدالت نے کہا کہ سفید کاغذ کے زیادہ استعمال اور درختوں کی کٹائی کی وجہ سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ سفید کاغذ کی تیاری درختوں سے کی جاتی ہے اس لیے کاغذ کا بے جا استعمال روکنے کیلئے اسے دونوں جانب سے استعمال کرنے کا حکم دیا جائے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments