کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سرکاری محکموں میں فرسودہ اور غیرضروری ریگولیشنزکو ختم کیا جارہا ہے ‘ اسلم اقبال

پنجاب میں 13سپیشل اکنامک زونز پر کام کی رفتار کو تیز کیا گیا ہے ،سرخ فیتے کی رکاوٹیں ختم کی گئی ہیں‘ وزیر صنعت و تجارت

ہفتہ 5 دسمبر 2020 14:09

کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سرکاری محکموں میں فرسودہ اور غیرضروری ریگولیشنزکو ختم کیا جارہا ہے ‘ اسلم اقبال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت محکمہ صنعت و تجارت کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا جس میں سرمایہ کاری کے فروغ، صنعتکاری بڑھانے،نئے صنعتی مراکز کے قیام اور صنعتکاروں کو سہولیات کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہاکہ پنجاب کو معاشی، تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کا مرکز بنانے کے لئے حکمت عملی طے کرلی گئی ہے ،صوبے میں نئے صنعتی مراکز کے قیام سے صنعتی انقلاب کی بنیاد رکھ دی ،انڈسٹریل اسٹیٹس میں نئے لگنے والے صنعتی یونٹس نے پیداوار شروع کر دی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ صنعتکاری کا عمل تیز ہونے سے پنجاب میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے ،پنجاب میں 13سپیشل اکنامک زونز پر کام کی رفتار کو تیز کیا گیا ہے ،صنعتکاری اور سرمایہ کاری میں حائل سرخ فیتے کی رکاوٹیں ختم کی گئی ہیں،کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سرکاری محکموں میں فرسودہ اور غیرضروری ریگولیشنزکو ختم کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ماضی میں صنعتکاری کے نام پر صنعتی مراکز میں پراپرٹی کا کاروبار ہوتا رہا، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ،صنعتی یونٹ لگانے کے لئے حاصل کئے گئے پلاٹ پر اب صنعتی یونٹ ہی لگے گا ،محکمہ صنعت و تجارت ،سرمایہ کاری بورڈ، پیڈمک اور فیڈمک ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کریں۔ا جلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و تجارت ،سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ،سی ای او پیڈمک، سی ای او فیڈمک اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں