ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق تحریری حکم جاری کردیا

ہفتہ 5 دسمبر 2020 14:11

ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق تحریری حکم جاری کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق تحریری حکم جاری کردیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کو50ہزار روپے جرمانہ کیا جائے ،متعلقہ ضلع کا ڈپٹی ٹی کمشنر 50ہزار روپے جرمانہ کی رقم پی ڈی ایم اے کے اکائونٹ میں جمع کروائے ۔

(جاری ہے)

فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعات کسی صورت قابل برداشت نہیں ،فضائی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر 1200 اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا گیا ،ماحولیاتی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ کرنے والے بھٹوں کو سیل کیا گیا ۔عدالت نے عملدرآمد رپورٹ 10دسمبر کو طلب کر لی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں