فردوس عاشق اعوان نے ایک ہی مکے سے آٹھ بریکس توڑ دیں

میں نے پی ڈی ایم کو مکا مارہا ہے ، صحافی کے سوال پر معاون خصوصی کا جواب

ہفتہ 5 دسمبر 2020 15:20

فردوس عاشق اعوان نے ایک ہی مکے سے آٹھ بریکس توڑ دیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) خصوصی بچوں کے لئے منعقدہ تقریب میں معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مارشل آرٹ کا بھی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

فردوس عاشق اعوان نے ایک ہی مکے میں آٹھ بریکس توڑ کر خوب داد سمیٹی۔ جب صحافی نے سوال کیا آپ نے کس کو مکا مارا تو فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں نے پی ڈی ایم کو مکا مارا ہے جو عوام کوکورونا کے آگے دھکیل رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں