13دسمبر کو مینار پاکستان پر تحریک انصاف کی30 اکتوبر 2011 کے جلسے سے بڑا جلسہ کرینگے ‘ مسلم لیگ (ن) کا دعویٰ
ہمیں ضمانت منسوخی کا خوف نہ دلایا جائے ، مریم نواز نڈر اور بے خوف ہیں، آج کنونشن سے نواز شریف اور مریم نواز خطاب کرینگے‘ مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس کے بعد رانا مشہود ، سائرہ افضل تارڑ کی پریس کانفرنس
ہفتہ 5 دسمبر 2020 15:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نااہل اور کرپٹ حکومت سے کوئی بھی مطمئن نہیں ،13 دسمبر تک ہم جو سرگرمیاں کر رہے ہیں، ان کی تفصیلات سے عوام کو آگا ہ کر رہے ہیں،آج 6 دسمبر کو سوشل میڈیا کنونشن جوہر ٹائون میں ہو گا جس میں ملک اور دنیا بھر سے لوگ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے ،اس کنونشن سے نواز شریف اور نواز شریف خطاب کرینگے ،اسی روز این اے 129 ایاز صادق کے حلقے میں ورکرز کنونشن ہو گا، رانا مبشر اور کامران مائیکل یوحنا آباد میں اقلیتوں کا کنونشن منعقد کرینگے ،غزالی سلیم بٹ خواتین کا کنونشن کرینگے 7، دسمبر کو مریم نواز لاہور کے دورے پر نکلیں گی، این 128 روحیل اصغر کے حلقے سے شروع ہو کر این اے 124 شادباغ، بادامی باغ سے ہوتے ہوئے ملک ریاض کے حلقے این اے 123 پہنچیں گی ،8 دسمبر کو این اے 131 خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں ورکرز کنونشن بھٹہ چوک پر ہو گا، 9 دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم کی صوبائی قیادت سربراہی قیادت کے فیصلوں کی توثیق کرے گی ،اسی دن یوتھ موٹر سائیکل ریلی ماڈل ٹائون سے نکالی جائے گی جو مینار پاکستان جائے گی ،10 دسمبر کو مریم نواز گجومتہ سے رانا مبشر اور سہیل شوکت بٹ کے ہمراہ ریلی شروع کر کے اچھرہ، مزنگ کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے داتا دربار پہنچیں گی اور دعا کریں گی ،11 دسمبر کو سیف کھوکھر اور افضل کھوکھر کے حلقے میں ورکرز کنونشن ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ آج تمام لوگوں کو باہر نکلنے کی ضرورت ہے کیونکہ عمران خان اور ان کے حواریوں نے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے ،ہمیں ضمانت منسوخی کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ،اداروں کے سربراہان کو سوچنا چاہیے کہ فیصلے میرٹ پر ہی ہونے چاہئیں۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ہم گرفتاریوںدھونس سمیت کسی ایکشن سے ڈرنے والے نہیں ہیں ،اگر حکومت نے ملتان جلسے سے سبق سیکھا تو اچھی بات ہے ،حکومت نے 13 دسمبر کے جلسے کی وجہ سے لیگی رہنمائوں پر مقدمات بنانا شروع کر دئیے ہیں ،میری وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے گزارش ہے کہ ایسی سرگرمیاں نہ کریں، مقدمات قائم کر کے آپ کیا کر لیں گے ،13 دسمبر کا جلسہ لازمی ہو گا اور مینار پاکستان پر ہی ہو گا اور یہ لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا، اس جلسے کو 30 اکتوبر 2011 کے جلسے سے تقابل کرنے کا چیلنج ہم قبول کرتے ہیں ،اس سیاسی جلسے کو اسی پس منظر میں دیکھا جائے ۔ا نہوں نے کہا کہ ہرگزرے دن کے ساتھ کارکنوں کا جوش و جذبہ مسلسل بڑھ رہا ہے ،عمران خان سوچ لیں کہ انہوں نے 13 دسمبر تک عزت سے جانا ہے یا عوام انہیں کھینچ کر نکالیں گے یہ فیصلہ حکومت نے فیصلہ کرنا ہے ۔ حکومت فیصلہ کر لے جلسہ مینار پاکستان پر ہونا ہے یا پورے لاہور میں ہونا ہے ۔مریم نواز کی ضمانت منسوخی کا تعلق سیاسی طور پر خاموش ہونے سے ہے لیکن وہ نڈر اور بے خوف ہیں ،جب وفاقی کابینہ میں فیصلہ ہوتا ہے کہ جلسے میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی تو پھر کارکنوں کی گرفتاریاں کیوں ہوتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بھکرسی ٹی ڈی مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی،ترجمان
عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کے 800والے برانڈڈ کپڑے پہننے بارے اپنے بیان کی وضاحت کر دی
چیئرمین لاہور بورڈ کی امتحانی مراکز کلاس رومز کی بجائے تعلیمی اداروں کے ہالزمیں منتقل کرنے کی ہدایات ..
پی ایچ اے ہیڈکوارٹر جیلانی پارک میں ہارٹی کلچر ڈائریکٹرز کا اجلاس
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
جاپانی ثقافتی قونصلرکا الحمرا آرٹس کونسل کا دورہ
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
لاہور،50ویں کامن ٹریننگ پروگرام میں زیر تربیت اے ایس پیز کے وفد کا سینٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ
لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ،مزید 5 ملزمان گرفتار
سارہ احمد کی جانب سے چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈپارٹمنٹ کو ارسال کر دیا گیا،ترجمان
سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
ہدایتکار حسن طارق کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
بدین میں 2 نوعمرلڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اورسیاستدان کیخلاف مقدمات درج
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
پشاو،بڈھ بیرپولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار
-
شاہ محمود قریشی کے بھانجے آزاد رکن قومی اسمبلی کا سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے سے انکار
-
گجرات، ہسپتال کی سرجیکل وارڈ کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق متعدد افراد زخمی