سفاری پارک لاہور میں نایاب جانوروں کی فروخت کیخلاف قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

ہفتہ 5 دسمبر 2020 15:20

سفاری پارک لاہور میں نایاب جانوروں کی فروخت کیخلاف قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) سفاری پارک لاہور میں نایاب جانوروں کی فروخت کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے گزشتہ چھ ماہ سے سفاری پارک کی انتظامیہ کو فنڈز جاری نہیں کیے۔

(جاری ہے)

فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث جانوروں کو خوراک تک مہیا نہیں کی جارہی ۔

خوراک کی عدم دستیابی کے باعث نایاب جانور بھوک سے مررہے ہیں۔سفاری پارک کی انتظامیہ فنڈز کی قلت کے باعث نایاب جانور فروخت کرنے پر مجبور ہے۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اورسفاری پارک میں موجود نایاب جانوروں کی فروخت کا سلسلہ فوری بند کیا جائے اور جانوروں کی خوراک کا فوری انتظام کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں