استعفے پی ڈی ایم کی سہ فریقی چکر بازی ہے‘ بابر اعوان

سندھ حکومت چھوڑ کر استعفوں کی بات ہو تو پی ڈی ایم موقف سنجیدہ ہو سکتا ہے‘ مشیر پارلیمانی امور

ہفتہ 5 دسمبر 2020 17:05

استعفے پی ڈی ایم کی سہ فریقی چکر بازی ہے‘ بابر اعوان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ استعفے پی ڈی ایم کی سہ فریقی چکر بازی ہے،مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ سے استعفے مانگتے ہیں، جے یو آئی پہلے خود استعفے دے پھر دوسروں سے مانگیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت چھوڑ کر استعفوں کی بات ہو تو پی ڈی ایم موقف سنجیدہ ہو سکتا ہے، (ن) لیگ کے مفرور سینیٹر نے استعفیٰنہیں دیا تو اور کون دے گا، مفرور لیگی پارلیمنٹرینز تو استعفے دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں