سی سی پی او لاہور نے حساس اداروں سے پولیس افسروں کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں

عمر شیخ افسران کے اثاثہ جات کی چھان بین کا اختیار نہیں رکھتے۔ حساس اداروں کا تفصیلات فراہم کرنے سے انکار

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان ہفتہ دسمبر 17:16

سی سی پی او لاہور نے حساس اداروں سے پولیس افسروں کے اثاثوں کی تفصیلات ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05دسمبر 2020ء) سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے پولیس افسروں کے اثاثوں کی چھان بین شروع کر دی ہے تاہم حساس اداروں نے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حسا س اداروں نے لاہور پولیس کے197 افسروں کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔اور موقف اپنایا ہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ افسران کے اثاثہ جات کی چھان بین کا اختیار نہیں رکھتے۔

بتایا گیا ہے کہ حساس اداروں کو خط لکھ کر گزشتہ کئی برس سے لاہور میں تعینات 197 کی تفصیلات کے لئے کہا تھا۔ان افسروں میں ایس ایچ اوز ،انچارج انویسٹی گیشن اور ڈی ایس پی شامل تھے۔سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی ہدایت پر قانون شکن عناصر کیخلاف سائینٹیفک بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

لاہورکے داخلی و خارجی راستوں پر الیکٹرونک پولیس پوسٹیں قائم، ٹیکنالوجی کی مدد سے سخت چیکنگ کا عمل جاری مجاہد سکواڈ ماہ نومبرکے دوران62 نامزد اشتہاری ملزمان گرفتار، لاہور پولیس کو مطلوب 25ملزمان،دیگر اضلاع کو مطلوب 37ملزمان کو گرفتار کیا گیا، قتل کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب5اشتہاری ملزمان بھی گرفتار۔

چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب32ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ماہ نومبر میں 46 عدالتی مفروروں کو بھی گرفتار کیا گیا لاہور پولیس کو مطلوب36 عدالتی مفرور، دیگر اضلاع کو مطلوب 10ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ماہ نومبرمیں 43 ٹارگٹڈ آفینڈرز کو بھی گرفتار کیا گیا۔راشد ہدایت لاہور پولیس کو مطلوب20،دیگر اضلاع کو مطلوب 23 ٹارگٹڈ آفینڈرز کو گرفتار کیا گیا، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب 20 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے سپرداری پر گاڑیوں کے استعمال پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی AVLS اور ایس پی ہیڈکوارٹرز سے سپرداری پر دی جانے والی گاڑیوں کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments