ڈاکٹر طاہر القادری کا ڈاکٹر محمد خالد اکبر حیات کے انتقال پر افسوس کا اظہار

ہفتہ دسمبر 17:41

ڈاکٹر طاہر القادری کا ڈاکٹر محمد خالد اکبر حیات کے انتقال پر افسوس ..
لاہور۔5دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2020ء) :تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن کے سینئر رہنما اور ریسرچ سکالر محمد شفقت اللہ قادری کے سسر ڈاکٹر محمد خالد اکبر حیات کے انتقال پر ملال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بیٹوں محمد سلیم خالد ،محمد اویس خالد اور شفقت اللہ قادری کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت ،حوصلہ اور توفیق دے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ مرحوم سچے عاشق رسول تھے۔ ان کی پوری زندگی حضور کے عشق و محبت،اطاعت و اتباع میں گزری۔ مرحوم نیک ،صالح ،خوش اخلاق اور ملنسارانسان تھے۔ مرحوم کی زندگی دکھی انسانیت کی خدمت میں گزری۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری،صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری،خرم نواز گنڈاپور،بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان اور پی اے ٹی کے مرکزی،صوبائی و ضلعی قائدین نے مرحوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کےلئے صبر جمیل اورمرحوم ڈاکٹر محمد خالد اکبرکی بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کےلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments