چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستیں سماعت کےلئے مقرر کر دیں

ہفتہ 5 دسمبر 2020 17:49

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستیں سماعت کےلئے مقرر کر دیں
لاہور۔5دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2020ء) :چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستیں سماعت کےلئے مقرر کر دیں،عدالت عالیہ کا فل کورٹ سات دسمبر کو سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں 7 ججز پر مشتمل فل بنچ سماعت کرےگا، پولیس انسپکٹر رضوان قادر اور ہیڈ کانسٹیبل خرم رفیق نے دوسری جے آئی ٹی بنانے کے اقدام کو چیلنج کر رکھا ہے، سات رکنی لارجر بنچ میں سینئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی ، جسٹس ملک شہزاد احمد خان ،جسٹس عالیہ نیلم ، جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر ، جسٹس اسجد جاوید گھرال اور جسٹس فاروق حیدر بھی بنچ کا حصہ ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی دوسری جے آئی ٹی تشکیل دینے کانوٹیفکیشن معطل کررکھا ہے، درخواستوں میں نشاندہی کی گئی ہے کہ پہلی جے آئی ٹی کی تحقیقات کے بعد مقدمے کا چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا چکا ہے جہاں کئی گواہوں کے بیانات بھی قلمبند ہوچکے ہیں۔

درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ پہلی جے آئی ٹی کی موجودگی میں دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل نہیں دی جاسکتی اس لیے دوسری جے آئی ٹی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں