وزیر اعلی عثمان بزدارکا بزرگ سیاستدان سردار شیر باز خان مزاری کے انتقال پر اظہارتعزیت

ہفتہ 5 دسمبر 2020 19:30

وزیر اعلی عثمان بزدارکا بزرگ سیاستدان سردار شیر باز خان مزاری کے انتقال پر اظہارتعزیت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے بزرگ سیاستدان سردار شیر باز خان مزاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائی- انہوں نے کہا کہ سردار شیر باز خان مزاری نے علاقے کے لوگوں کی حقیقی معنوں میں خدمت کی اور مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا-

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں